ابیٹ آبادتازہ ترین

سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھنڈیانی روڈ کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد(محمد اقبال ساغر)سیاحت کی ترقی کے لئے ٹھنڈیانی روڈ کو عالمی معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ اس سے جڑے پانی ،بجلی ، ٹیلی فون اور دیگر کائیٹ پرجیکٹ کے زمہ دار اس بات کو یقینی بنائیں عوامی حقوق متاثر نہ ہوں۔ لوگوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم نے کائیٹ حکام کے ہمراہ ٹھنڈیانی روڈ کے معائنہ کے بعد متعلقہ محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کائیٹ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو کام کے معیار اور اس کی رفتار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی اسے بروقت مکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے کائیٹ پراجیکٹ ٹیم لیڈر کے ہمراہ ٹھنڈیانی روڈ کا دورہ کیا ٹیم لیڈر کائیٹ پراجیکٹ کی جانب سے پراجیکٹ کی پیش رفت، واٹر سپلائی، پاور، پی ٹی سی ایل لائنز اور کھمبوں کی شفٹنگ، تنصیب سمیت شہری مسائل/ انکےحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سڑک کی تعمیر کو عالمی معیار کے مطابق بناتے ہوئے تمام محکمہ جات کو باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن سے سروسز کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے کہا کہ اس ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ منصوبہ عالمی معیار کا ہے اس کی تعمیر بھی اسی طرح ہونی چاہیے دنیا بھر سے سیاح یہاں آئیں گے اس پر سفر کریں گے وہ معیار ان کو نظر آنا چاہیے تاکہ پاکستانی اداروں پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔

Related Articles

Back to top button