صمود فلوٹیلا کامیابی، پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام

مظفرآباد(محاسب نیوز) ریاست بھر کی جامع مساجد میں اہل غزہ کی مدد و نصرت کے لئے جانے والے قافلہ استقامت (صمود فلوٹیلا) کی کامیابی وسلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام، خطبا نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی اسٹریجٹک معاہدے پر اظہار تشکر بھی کیا، تفصیلات کے مطابق مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی کی اپیل پر صمود فلوٹیلا کی سلامتی و غزہ محاصرہ توڑنے کے لئے قافلہ استقامت کے لئے جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائیں کی گئیں اس سلسلہ میں مرکزی سرپرست اعلی مولانا قاری عبدالمالک توحیدی، مولانا محمد فاروق کشمیری، شیخ الحدیث مولانا سعید یوسف خان، مولانا قاری محمد افضل خان، مولانا قاضی منیب اللہ،مولانا سعید خان،مفتی محمد رویس خان ایوبی، مولانا امین الحق نے خصوصی طور پر دعا کروائی جبکہ سیرت مصطفی کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر آزاد جموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا عتیق الرحمن دانش، سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالماجد خان،و دیگر کی شرک۔