نسلوں کو سنوارنے میں اساتذہ کا کردار بنیادی ہے‘راجہ صداقت

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کا اہم ستون ہیں نسلوں کو سنوارنے میں اساتذہ کا کردار بنیادی ہے، قوانین اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ صف اول میں شامل ہو کر معاشرے کی رہنمائی کریں، ریاست کے اندر امن ہے تو ہم اور ہمارے خاندان محفوظ ہیں، افرا تفری اور جلاؤ گھیراؤ کی سوچ کے خلاف ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور محکمہ کے ذمہ داران یقینی بنائیں کہ بچے کسی ایسی سر گرمی میں شامل نہ ہوں جو ریاستی قوانین کے خلاف ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے آفیسران، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران و دیگر سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں موجود شرکاء نے تجاویز پیش کیں اور یقین دلایا کہ اساتذہ آئین کی بالا دستی اور ریاست کے قوانین کے مغائر کسی بھی سر گرمی میں طلباء کو حصہ نہیں بننے دیں گے