مظفرآباد

راولاکوٹ‘فلسطین اور جموں کشمیر کی آزادی کے حق میں طلبہ کا رروااں انعقاد

راولاکوٹ(بیورورپورٹ) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن(جے کے این ایس ایف) کے 22ویں مرکزی انتفادہ ئجموں کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ فلسطین پر سامراجی قبضہ ختم کیا جائے اور فلسطین کی سرزمین پر فلسطینیوں کو حق آزادی دیا جائے، اسرائیلی ریاست کا خاتمہ کیا جائے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی میں مشرق وسطیٰ میں امریکی سامراج کے پولیس مین کا کردار ادا کرنے والی اسرائیلی ریاست اوردنیا بھر کے تمام حکمران طبقات ملوث ہیں۔ جموں کشمیر سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء کرتے ہوئے مسئلہ جموں کشمیر سے منسلک خطوں میں مقامی باشندگان کو حق خودارادیت بشمول حق علیحدگی دیا جائے۔معاہدہ کراچی اورایکٹ 74ء کا خاتمہ کرکے جموں کشمیر و گلگت بلتستان کے عوام کو آئین ساز حکومتوں کے قیام کا حق دیا جائے، اور ان خطوں میں موجود ہر طرح کے وسائل پر عوامی ملکیت کو تسلیم کیا جائے۔ پاکستان میں جاری ہونے والے حالیہ صدارتی آرڈینینس کو واپس لیتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی جموں کشمیر و گلگت بلتستان میں رسائی کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ جموں کشمیر میں بیرونی فورسز منگوانے اور رینجرز کے قیام جیسے تمام فیصلے واپس لیے جائیں۔ بیرونی فورسز کے ذریعے شہریوں کو فتح کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔یہ کنونشن صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن سے قبل فلسطین اور جموں کشمیر پر سے سامراجی قبضے کے خاتمے کے حق میں ’سٹوڈنٹس کاررواں‘ کے عنوان سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں نوجوانوں، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ کنونشن سے نومنتخب صدر بدر رفیق، انٹرنیشنل سیکرٹری پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین (پی ٹی یو ڈی سی)عمران کامیانہ، چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان، مرکزی رہنما پی آر ایف پروفیسر (ر) ساجد نعیم شوریدہ، مرکزی آرگنائزر ایل آر ایم و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان الیاس خان ایڈووکیٹ، سابق ناظم مالاکنڈ خیبرپختونخوا غفران احد ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راشد نعیم، چیئرمین بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جیئند بلوچ، ممبر عوامی ایکشن کمیٹی سدھنوتی سردار شمشیر ایڈووکیٹ، مرکزی آرگنائزر آر ایس ایف اویس قرنی، مرکزی رہنما پی آر ایف و ممبر عوامی ایکشن کمیٹی سدھنوتی ابرار حسین خان، آرگنائزر آر ایس ایف گلگت بلتستان اسلام الدین شفیق، سیکرٹری مالیات پی آر ایف تنویر انور، نومنتخب چیئرپرسن شعبہ نشرواشاعت صائمہ بتول، چیف آرگنائزر احسان ذاکر، چیئرپرسن شعبہ سٹڈی سرکل علیزہ اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجیب اکبر، مرکزی رہنما پی آر ایف زاہد خان، سٹی صدر این ایس ایف مظفرآباد عدیل مغل، نومنتخب ترجمان مجیب خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن کے دوران سابق مرکزی صدر خلیل بابر نے اپنے مختصر خطاب کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کیا اور اراکین کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

Related Articles

Back to top button