مظفرآباد

چناری، ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام حق ملکیت حق حکمرانی کانفرنس

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس پل بازار چناری زیر صدارت صدر انجمن تاجران جہلم ویلی سید فیصل گیلانی منعقد ہوئی،جس میں مسلم لیگ(ن)پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کارکنان سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔مقررین سید زیشان حیدر، انجم زمان،سید فیصل گیلانی،راجہ صہیب،مشرف گیلانی،راجہ جمیل،علی رضا،عابد اعوان،صاحبزادہ عمران پذیر،وقار انجم،ممبر ضلع کونسل پی ٹی آئی جہلم ویلی آصف اقبال،جماعت اسلامی کے رہنماء سید نور الحسن کاظمی،اویس خان،عامر روشن اعوان،سہیل مغل،جمیل صدیق،عارف رئیسانی،راجہ شہزاد،راجہ الیاس،چوہدری علی رضا، گل حسن شاہ، چوہدری زبیر،راجہ صدام عزیز،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکی ہے،تاجر عوامی حقوق کی خاطر قربانی دینے پر پھر تیار ہیں،تاجروں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سہولت کاروں کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں،مقررین نے انتظامیہ اور مبینہ طور پر سہولت کاری کرنے والوں سیاست دانوں پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ کچھ سیاستدان اور بیوروکریٹس عوامی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے کہا کہ تاجر دکانیں بند کر کے حق و سچ کے لیے قربانی دیتے ہیں

Related Articles

Back to top button