مظفرآباد

شہریوں کو حکومت کیخلاف اکسانہ فتنہ فساد کے متراد ف ہے،چیئرمین ٹویوٹا یونین

نیلم (بیورورپورٹ)چیئرمین ٹرانسپورٹ ٹیوٹا ہائی ایس یونین مظفرآباد ڈویزن سید سلامت حسین شاہ نے کہاہے کہ ہم افواج پاکستان کے حمایتی ہیں ہم کنٹرول لائن سے ملحقہ ایسے علاقے میں رہتے ہیں اگر ایک منٹ بھی افواج پاکستان سرحدوں سے پیچھے ہوتی ہے تو ایٹمی طاقت سے ہمارا مقابلہ نا ممکن ہے لہذا ہم افواج پاکستان اور حکومت پاکستان و آزاد کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں ایک قدرتی آفت آئی ہوئی ہے اور پورا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اس وقت ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سمجھ سے بالاتر ہے اور شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانا فتنہ برپا کرنے کے مترادف ہے۔ عوام نے پہلے بھی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اب عوام مزید کسی نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ریاستی رٹ کو ڈنڈے کے زور پر چیلنج کرنا انتہائی نامناسب ہے۔ انتظامیہ اور اعلی حکومتی عہدیداروں کو سانپ کتا بلی سے تشبیہ دینا انتہائی نا مناسب ہے۔ بغیر ٹیبل ٹاک کے پاکستان کے خلاف عوام کو اکسانا فتنہ برپا کرنے کے مترادف ہے۔ لہذا ہم کسی ریاست دشمن احتجاج کی حمایت نہیں کرتے۔ آزاد کشمیر کی جملہ لیڈر شپ انتہائی معاملہ فہم ہے جب ایکشن کمیٹی نہیں تھی تو آزاد کشمیر کی لیڈرشپ نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کو ملحوظ خاطر رکھا ہے اور بہترین انتظامی امور کی سرانجام دہی ہے۔ اب جتھے اس نظام کو ختم کرنے کے درپے ہیں لہذا عوام سے گزارش ہے کسی بھی فتنہ فساد اور انتشار سے دور رہیں۔

Related Articles

Back to top button