مظفرآباد

بیٹیو ں کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا انتہائی اہم ضرورت ہے، مدثر بخاری

مظفرآباد(محاسب نیوز)جنرل سیکرٹری شیعہ علما کونسل آزادکشمیر سید مدثر حسین بخاری کی مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد کی یونین کونسل بلگراں آمد جہاں پر ان کا اور شاندار استقبال کیاگیا۔گلے میں مالا پہنائی گئی۔ پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سید مدثر حسین بخاری جنرل سیکرٹری شیعہ علما کونسل آزادکشمیر کی یونین کونسل بلگراں آمد پر شیعہ علما کونسل بلگراں یونٹ کے صدر سید سخی حسین نقوی نے اپنی پوری تنظیمی باڈی کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کیا۔ سید مدثر حسین بخاری آمد کے بعد پہلے مرحلے میں وہ مدرسہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا برائے طالبات گئے اور زیر تعمیر مدرسے کے مختلف حصے دیکھے۔ اس موقع پر سید سخی حسین نقوی یونٹ صدر بلگراں نے مدرسہ کے پراجیکٹ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور مکمل بریفنگ بھی دی۔ سید مدثر حسین بخاری نے مدرسے کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں کو دینی تعلیم دینے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کیونکہ آج کی بیٹی کل کی ماں ہے اور ماں ہی ایک خاندان کی بہترین تربیت کر سکتی ہے اور ہمارے آنے والے کل کو سنوار سکتی ہے۔ اس موقع پر سید مشتاق حسین کاظمی ضلعی صدر ضلع جہلم ویلی،مولانا قبلہ سید وصی وقار نقوی،سید تصور حسین سبزواری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button