مظفرآباد

مون کری ایشنز میں آئی ٹی کورسز ونرز طلباء میں انعامات واسناد تقسیم

مظفرآباد (محاسب نیوز)مون کری ایشنز سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد کے زیر اہتمام ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) کا دو ماہ کا کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین معائنہ و عمل درآمد کمیشن زاہد امین تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں قاری عبدالماجد خان، معروف سماجی کارکن شیخ محمد ہارون، کونسلر ملک معید اور سینئر ہیڈ ماسٹر راجہ یاسر شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اور دیگر مقررین نے فارغ التحصیل ہونے والے 40 سے زائد طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی کی یہ اہم مہارتیں حاصل کر کے نوجوان نہ صرف اپنے لیے روزگار کے بہترین مواقع پیدا کریں گے بلکہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ادارے کے پرنسپل، جناب صلاح الدین شاہ نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی اہمیت اور افادیت پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور حاضرین کو اس شعبے میں ہونے والی جدید پیشرفت سے آگاہ کیا۔تقریب کے دوران کورس مکمل کرنے والے تمام طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں، دورانِ کورس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس ہزار روپے سے زائد کمانے والے 4 ہونہار طلباء میں کل 30 ہزار روپے کے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے، جس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل صلاح الدین شاہ نے مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانانِ گرامی کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

Related Articles

Back to top button