فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی کا تعلیمی اداروں کی کنٹین کا معائنہ

جہلم ویلی (بیورو رپورٹ)فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی کا تعلیمی اداروں کی کنٹین کا معائنہ۔اشیائے خوردونوش اور صفائی ستھرائی کی جانچ۔متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم ویلی کی ہدایت پر ٹیم فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی ارشد محمود،راجہ احمد،ظہیر احمد نے چناری کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولز،کالجز کی کنٹین پر فروخت ہونے والے پاپڑ،سنیکس،ٹافیاں،جوسز،چاکلیٹ،پانی،سمیت دیگر مشروبات اور پکوانوں کی کوالٹی سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیا۔فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے دوران پڑتال فوڈ بزنس آپریٹرز کو صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے سمیت فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ اور معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد/جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کہا کہ کارروائی کا مقصد مستقبل کے معماروں کو اعلی کوالٹی کی معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔طلبہ ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں