گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری کی زیر صدارت صوبائی ذکواۃ کونسل کا اجلاس

سیکریٹر ٓکواۃ نے چیئرمین صوبائی زکوٰۃ کو زکواۃ ڈجیٹلائز نظام کے تقسیمات اور اس میں پیشرفت اور ایشوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

گلگت(محاسب نیوز)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت صوبائی زکواۃ کونسل گلگت بلتستان کا اننچاسویں اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و زکواۃ اینڈ عشر گلگت بلتستان رحمان شاہ، ایڈ یشنل سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان، ایڈمنسٹریٹر زکواۃ عشر اقبال جان کے علاوہ صوبائی زکوٰۃ کونسل کے تمام اضلاع کے ممبران شریک ہوئے۔اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکے بعد سیکریٹری زکواۃوعشر گلگت بلتستان رحمان شاہ نے چیف سیکریٹری/چیئرمین صوبائی زکوٰۃ گلگت بلتستان کو زکواۃ ڈجیٹلائز نظام کے تقسیمات اور اس میں پیشرفت اور ایشوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے دیا۔اجلاس میں زکوٰۃ فنڈ مالی سال 2025-26 کی رقم مبلغ 76502736 (سات کروڑ پینسٹھ لاکھ دو ہزار سات سو چھتیس روپے) کی منظوری بھی دے دی گئے جوکہ مستحقین زکواۃ میں تقسیم ہوگی۔ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و زکوٰۃ عشر گلگت بلتستان سید توقیر عباس رضوی۔

Related Articles

Back to top button