مظفرآباد

ہٹیاں بالا، پیر سید حمید اللہ شاہ نقوی کے عرس پر محفل میلاد و ختم نبوت کانفرنس

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)خطہ کشمیر کے نامور دینی پیشوا الحاج پیر سید حمیداللہ شاہ نقوی البخاری نقشبندی رحمتہ اللہ کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات،فقید المثال محافل میلاد النبی ﷺ وعقیدہ ختم نبوت کانفرنس، نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد،عرس مبارک کی محافل میں قرآن خوانی،حمد و نعت،درود و سلام،ختمات انبیاء، ختمات خواجگان نقشبندیہ اوراد فتیحہ سمیت، نعتیہ مشاعرہ،ذکر و ازکار تزک و احتشام سے اہتمام کیا گیا، زیب سجادہ امیر جماعت اہل سنت آزادکشمیر علامہ پیر سید محمد اسحاق نقوی کی زیر سرپرستی عرس مبارک میں ادارہ منہاج القرآن کے فارغ التحصیل نوجوان عالم دین پروفیسر ڈاکٹر سید مبشر کاظمی کا خصوصی خطاب، نامور علماء کرام،مختلف آستانوں سے وابستہ مشائخ عظام کی شرکت، ادارہ منہاج القرآن سے فارغ التحصیل نوجوان عالم دین پروفیسر ڈاکٹر سید مبشر حسین کاظمی سمیت دیگر مقررین نے پیر سید حمید اللہ شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی دینی روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحاج پیر سید حمیداللہ شاہ نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ دین کے لیے وقف کی، پیر حمید اللہ شاہ رحمتہ اللہ علیہ المعروف” بڑے پیر صاحب ” نے نہ صرف قرآن کریم کی تعلیم کو اوڑھنا بچھونا بنایا بلکہ عملی طور پر اپنے کردار سے بھی اس کے نور کو عام کیا،فقر و درویشی آپ کا طرز حیات رہا

Related Articles

Back to top button