معیاری تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے، امجد حسین ایڈوکیٹ
گھریلو خواتین کیلئے شام کی شفٹ میں ووکیشنل ٹریننگ سکول کا آغاز ایک بہترین فیصلہ ہے تاکہ گھر بیٹھی خواتین سلائی کڑھائی کا کام سیکھ کرسکیں،امجد ایڈووکیٹ

گلگت (پ ر) ممبر صوبائی اسمبلی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ معیاری تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے اس سلسلے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کو اہم کردار رہا ہے۔ گلگت کے قدیم آبادی امپھری میں ایگل پبلک سکول اینڈ کالج جیسے معیاری ادارے کا قیام عوام کیلئے ایک تحفہ ہے کم عرصے میں ایگل پبلک سکول نے نامی گرامی معیاری درسگاہوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اور گھر کے دہلیز پر بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے جوکہ سکول انتظامیہ بالخصوص پرنسپل اور اسکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے میڈم امبرین نے کم وقت میں خود کو ایک بہترین منتظم ثابت کیا ہے جو کہ ہم سب کیلئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی بنیادی ضرورت، فرنیچرز، لیبارٹری ایکوپمنٹس، کمپیوٹر لیب سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی جلد کی جائے گی تاکہ سکول میں زیر تعلیم طلبا و طالبات مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو خواتین کیلئے شام کی شفٹ میں ووکیشنل ٹریننگ سکول کا آغاز ایک بہترین فیصلہ ہے تاکہ گھر بیٹھی خواتین سلائی کڑھائی کا کام سیکھ کر اپنی مالی چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایگل پبلک سکول اینڈ کالج میں منعقدہ عید میلادالنبی کے سلسلے میں فادرز ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق امامیہ کونسل کے صدر حاجی ساجد علی بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں مقابلے کا رجحان پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوا ہے جس نے جدید دور سے ہم آہنگ علوم سے واقفیت حاصل کی وہی کامیاب ہے گلوبل مارکیٹنگ کیلئے نوجوانوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے اس کیلئے آن لائن کورسز اور کلاسز کے انعقاد اہم ہے اس سلسلے میں سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، سکول میں طلباو طالبات کیلئے فری لانسنگ کورسز کی سہولت مل سکے۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر نیو ٹیک ذیشان عباس نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی نیوٹیک نے طلبا و طالبات کیلئے لونگ اینڈ شارٹ کورسز کا انعقاد جاری ہے اسے مزید وسعت دینے کیلئے ہم ایگل پلک سکول کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے والدین اپنے بچوں شارٹ سکلز کورسز کے ذریعے معاشرے کا سود مند شہر ی بنانے کیلئے اپنی زمہد داری احسن انداز میں نبھا سکیں۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل ایگل پبلک سکول اینڈ کالج میڈم امبرین نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سکول کی طرف سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔ اور روائتی شال اور ٹوپی بھی پہنائی گئیں۔ سکول کے تقریب کی خاص بات کہ طلبا و طالبات کی جانب سے فادر ڈے کے موقع پر اپنے جیب خرچی سے اپنے اپنے والد کو تحائف پیش کئے، اور حضور پاکﷺکے شان اقدس میں تقایر اور ٹیبلو ز پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں طلبا و طالبات کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔