تنظیمات اہل سنت کا اجلاس، تحریک لبیک سے نارواسلوک کی مذمت
مظفرآباد (محاسب نیوز) تنظیماتِ اہلِ سنت کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فلسطین کے حق میں تحریکِ لبیک پاکستان کے پُرامن مارچ پر پنجاب پولیس کے ناروا سلوک، مساجد کی بے حرمتی، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی، مظاہرین پر ریاستی فائرنگ اور نہتے شہریوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات پر گہری تشویش اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے جانے والے پُرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے مساجد کے اندر داخل ہو کر نمازیوں اور مظاہرین پر تشدد کرنا، آنسو گیس اور براہِ راست فائرنگ کرنا انسانی حقوق اور آئینی آزادیوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔حکومت تحریک لبیک کی قیادت سے مزاکرات کر کے تمام معاملات کو یکسو کرے مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے، ذمہ دار اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تنظیماتِ اہلِ سنت کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے جسے دبانے کی کوشش ملک میں انتشار اور بے چینی کو جنم دے سکتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلمہ تنظیمات اہلسنت کا مزید مشاورت کے لئے اہم اجلاس کل 11بجے طلب کر لیا گیا جس میں تنظیمات اہلسنت کے ذمداران شریک ہونگے۔اجلاس کے آخر میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک میں امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔