مظفرآباد

شمیری قوم کل بھی پاکستان کے ساتھ تھی ر شاہ غلام قادر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ٰصدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری قوم کل بھی پاکستان کے ساتھ تھی، آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی رہے گی، بھارتی تسلط سے کشمیری ایک دن ضرور آزاد ہوں گے، 27 اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے، 27 اکتوبر کو جب بھارت نے اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں اتار کر ریاست کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا،یہ دن کشمیری عوام پر ڈھائے گئے مظالم اور ان کی جہدوجہد آزادی کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،اس دن سے لیکر آج تک پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، بھارتی تسلط میں قید مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ آج بھی آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی عوام اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے۔ ہم ہندوستان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان نے کشمیریوں پر جو حربے، مظالم سے لیکر لالچ تک جنگ سے لیکر امن تک جو بھی حربے استعمال کیے لیکن کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکے، ہم ان شائاللہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جہدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔ بھارت جب بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنے قبضے میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اسے کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔ کشمیری ایک دلیر قوم ہے جو بھارت کے کسی مظالم کے سامنے نہیں جھکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کے زخموں کو تازہ کر دیتا ہے، جب ان کی آزادی کو پامال کر کے اُن کی سرزمین پر زبردستی قبضہ کیا گیا۔اس غیر آئینی اور جبری قبضے کے خلاف کشمیری عوام آج بھی سینہ سپر ہیں۔ لاکھوں شہداء کا لہو، ہزاروں گمشدہ افراد، ماو?ں کی آہیں، بہنوں کے آنسو، اور نوجوانوں کی قربانیاں اس جدوجہد کو ایک لازوال تحریک میں بدل چکی ہیں 27 اکتوبر صرف ایک دن نہیں، بلکہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا استعارہ ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھارت کا دعویٰ جمہوریت کا محض ایک دھوکہ ہے، جہاں کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت تک نہیں دیا جا رہا۔

Related Articles

Back to top button