مظفرآباد

وزیراعظم چوہدری انوار الحق ڈٹ گئے‘ استعفیٰ سے انکار

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے استعفیٰ کی خبریں دم توڑ گئیں۔ وزیراعظم ڈٹ گئے استعفے سے انکار ترجمان وزیراعظم نے اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے آزادکشمیر میں وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی کے پیش نظروزیراعظم چوہدری انوار الحق کے استعفیٰ کی خبریں اور افوائیں گردش کررہی تھی۔ وزیراعظم کے ترجمان محکمہ اطلاعات آزادکشمیر نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کے استعفیٰ کی خبریں جھوٹ پر منبی ہیں۔ ترجمان نے سوشل میڈیا پر سرکاری طور پر جاری کیے ایک اشتہار میں واضح کیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر سے منسوب صحافیوں سے گفتگو کی خبر بھی من گھڑ ت۔وزیراعظم نے صحافیوں سے باقاعدہ طور پر کسی بھی قسم کی کوئی گفتگو نہیں۔ استعفیٰ سے متعلق خبر میں حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈٹ گئے ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں استعفیٰ نہیں دینگے۔ ممکنہ عدم اعتماد کا وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آخری گیند تک کھیلیں گے اور اپنا جمہوری حق وہ استعمال کرینگے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم آزادکشمیر کا کسی قسم کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفیٰ کی خبرموصول ہوئی لیکن ابھی کاپی نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق صدر ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ اگر استعفیٰ کی کاپی موصول ہوتی ہے تو صدر ہاؤس سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button