مظفرآباد

پٹہکہ‘سستی بجلی کے باوجود الیکٹرانک اشیا ء کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)آزاد کشمیر میں 3 روپے یونٹ بجلی اس کے باوجود بھی کسی قسم کی اشیاء کا ریٹ کم نہ ہو سکا سستی بجلی ہونے کے باوجود بجلی کی چوری عروج پر سسٹم میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تین روپے یونٹ بجلی کی قیمت کسی ملک میں نہیں تاہم آزاد کشمیر کے شہریوں کو تین روپے یونٹ بجلی مل رہی ہے اس کے باوجود درزی سے لیکر بجلی سے وابستہ ایٹمز اور مشینری پر تیار ہونے والے ایٹمز کے ریٹس جون کے توں سستی بجلی کے ثمرات غریب آدمی تک پہنچائیں جائیں پرائیویٹ سکولز گیسٹ ہاؤسسز ہوٹل مالکان بیکری کریانہ سٹور پر اشیاء کے ریٹس جوں کے توں جس تاجر کا پہلے بل ایک لاکھ روپے آتا تھا اب اس کا پچیس ہزار روپے آرہا ہے جس دوکان یا ہوٹل کا بل پہلے پچیس سو آرہا تھا اب پچیس سو تین ہزار روپے آرہا ہے اس کے باوجود ان لوگوں نے کسی چیز کا ریٹ کم نہیں کیا بازاروں اور گھروں کے اندر اب بھی بجلی چوری عروج پر بجلی کے استعمال میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا لیکن سستی بجلی کے فوائد عام آدمی کو نہ مل سکے حکومت سستی بجلی کے فوائد عام آدمی تک پہنچا کر ان کو ریلیف دے شہریوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے اندر تین روپے یونٹ بجلی کی قیمت مقرر کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا لیکن بجلی سے وابستہ لوگوں نے اپنی طرف سے ایک روپے کا ریلیف عام آدمی کو نہ دیا سستی بجلی سے امیر غریب مستفید ہونے لگے لیکن کاروباری طبقے نے عوام کو کچھ نہ دیا نہ درزیوں کے ریٹس کم ہوئے اور نہ ہی کسی ہوٹل گیسٹ ہاؤس کا کرایہ یا کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹس کم ہوئے جبکہ کاروباری طبقے کو بجلی کی مد میں ماہانہ ہزاروں روپے بچت ہو رہی ہے لیکن غریب لوگوں کو اپنی طرف سے کوئی ریلیف دینے کا نہیں سوچ رہا بجلی سستی ہونے کے باوجود بجلی کی چوری عروج پر ہے مضافات کے اندر کنڈی سسٹم عروج پر نہ میٹر نہ کچھ گھر میں ہیٹر سمیت جملہ بجلی پر چلنے والے آلات نصب ہیں حکومت آزادکشمیر سستی بجلی سے ملنے والے فوائد سے عام لوگوں کو ریلیف دے کر عام آدمی کو کچھ ریلیف دے تاکہ سستی بجلی کے ثمرات نچلی سطع پر پہنچ سکیں،،،

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button