مظفرآباد

اساتذہ کو دوران تدریس موبائل کے استعمال سے روک دیاگیا

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے،(Genz) جین زی کو جین الفا(Gen Alpha) کی جانب گامزن کرنے کی پالیسیوں کو روکنے کا خیال آ ہی گیا۔ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جملہ سربراہان تعلیمی ادارہ جات مردانہ/ نسواں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کو دوران تدریس کلاس روم میں موبائل فون کا استعمال کرنے سے روک دیا اور موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مکتوب کے مطابق جملہ سربراہان تعلیمی اداراجات مردانہ/نسواں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کو دوران تدریس کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ، مشاہدہ میں آیا ہے کہ اساتذہ دوران تدریس کلاس روم میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، جس سے تعلیمی ادارجات میں نہ صرف تدریسی عمل متاثر ہوتا ہے بلکہ طلبہ طالبات پر اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، لہذا دوران تدریس کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں تحت قواعد تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کا اطلاق تمام نجی تعلیمی ادارہ جات پر بھی ہوگا۔ عوام الناس نے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے اس حکم نامے کو تعلیم دوستی کی جانب اہم اور تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف موبائل فون پر پابندی بلکہ مرد و خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی یونیفارم گاؤن کے استعمال،مخلوط طرز تعلیم پر مکمل پابندی اور جامعات میں خواتین طالبات کو درس و تدریس دینے کے لیے خواتین اساتذہ اور طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مرد اساتذہ کو تعینات کیا جائے۔تاکہ نسل نو کو معاشرتی بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔اور یوتھ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مملکت آزاد کشمیر کی نیک نامی میں اضافے کا موجب بنے۔

Related Articles

Back to top button