مظفرآباد

ادریس عباسی سیکرٹری محکمہ زراعت و امور حیوانات‘عامر لطیف اعوان سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات

مظفرآباد(سید عباس گردیزی)آزاد کشمیر بیوروکریسی کے سینئر ترین سیکرٹری حکومت، منسلک محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محمد ادریس عباسی کو سیکرٹری محکمہ زراعت و امور حیوانات،جبکہ عامر لطیف اعوان جو کہ پی اینڈ ڈی کے سینئر آفیسر ہیں کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا ہے. زرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہر دو سینئر آفیسران کی فائل بعد از منظوری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا، جو آج سرکولیٹ ہو گا. باقی ماندہ سیکرٹریز، سربراہان محکمہ جات کے علاوہ کمشنر میرپور اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کیے جائیں گے. رواں ہفتے اعلیٰ سطحی اکھاڑ بچھاڑ کے علاوہ دو لینٹ آفیسران کی خدمات واپس کیے جانے کی تحریک متوقع ہے.زرائع کے مطابق وزیر امور کشمیر کے دباو پر 7 ارب روپے کے فنڈز روکے جانے کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ اور رہلیز نوٹیفکیشن بحال.

Related Articles

Back to top button