کارکنان تحریک آزادی کا نظریہ جماعتی منشور گھر گھر پہنچائیں،سردار عتیق

مظفرآباد (محاسب نیوز) صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں مجاہد اول کے دیرینہ ساتھی، معروف مصنف میاں کریم اللہ قریشی کے صاحبزادے دانیال قریشی کے دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور ادبی حلقوں کی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء،حریت رہنما سید یوسف نسیم،سابق وزیر چوہدری عبدالعزیز،سابق سیکرٹری حکومت راجہ نواز خان،چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید،سابق سپیشل سیکرٹری سید سلیم گردیزی،خواجہ غلام نبی ضیاء،سجاد انور عباسی ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے میاں کریم اللہ قریشی کو بیٹے دانیال قریشی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بعد ازاں، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ٹھیریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کانفرنسی رہنما راجہ امتیاز خان کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید بھی ان کے ہمراہ تھے۔