مظفرآباد

مسلم لیگ ن کشمیریوں کی حقیقی وارث،نئے دور کا آغاز کریں گے، شاہ غلام قادر

شاہدر(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کر ے گی مسلم لیگ ن کی کشمیریوں کی حقیقی وارث ہے۔ آزادکشمیر میں تعمیر ترقی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوہی تھی اب ہم نئے دور کا آغاز کریں گے۔وہ آج یہاں حلقہ کھاوڑہ یونین کونسل چھتر کلاس میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے اس جلسہ سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ مظہر قیوم سردار تسلیم عباسی انجینیر فراز عارف راجہ طارق بشیر ایڈووکیٹ راجہ شوکت اقبال راجہ ناصر لطیف راجہ پرویز مجید راجہ شمیم مجتبی چغتائی راجہ گلزار ایڈووکیٹ مرزا فرخ بیگ مرزا زرین بیگ ندیم مہناس راجہ بلند پرویز سردار بشیر خان زوہیب عباسی راجہ آفتاب اکبر راجہ زالفرننین قریش راجہ شاہد لطیف محترمہ سیرت گیلانی ثوبیہ عباسی ساجدہ گیلانی راجہ قیصر مجید مرزا اورنگزیب حفیظ ناصر راجہ ممتاز خان راجہ عاصم سلیم حاجی ریاض عباسی عابد عباسی بابر اعوان ودیکر نے خطاب کیا شاہ غلام قادر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کمزور کہنے والے آج دیکھ لیں کہ آج کے جلسہ میں کتنا جم غفیر ہے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ترقیاتی کا م جہاں چھوڑ کر گئی تھی وہیں ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔ہم برسر اقتدار آکر وہ تمام منصوبے بحال کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے تمام شعبہ جات بری طرح متاثر ہیں عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز شریف کے ترقیاتی کام نکال دئیے جائیں تو پیچھے کھنڈرات رہی بچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں عام انتخابات کو آٹھ ماہ رہتے ہیں مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سیاسی حریفوں کے پاس مقابلہ کرنے کے لئے امیدوار ہی نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان شمولیتی پروگرامات سمیت میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر لے کر جائیں خوش بختی عوام کی دہلیز پر دستک دے چکی ہے نہوں نے راجہ مظہر قیوم اور سردار تسلیم عباسی مرزا فرخ بیگ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہایت ہی کم وقت میں اتنا بڑا پروگرام ارگنائیز کیا

Related Articles

Back to top button