کونسلرز بے اختیار، 31سال بعد ہونیوالے بلدیاتی انتخاب لاحاصل مشق قرار
مظفرآباد (رپورٹ جہانگیر حسین اعوان) آزادکشمیر میں 31سال بعد ہونے والی بلدیاتی انتخابات کا عام آدمی کو فائدہ پہنچ ہی نہ سکا۔ وارڈ کی سطح پر ووٹ لیکر کونسلر کامیاب ہونے والے نمائندے بھی بے اختیار جبکہ میونسپل کارپوریشنز ٹاؤ ن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز فنڈز سے محروم وارڈ کی سطح پر تعمیر وترقی کا عمل متاثر میئر ڈپٹی میئر کونسلرز بے بسی کی تصویر بن گئے شہریوں کی توقعات پر پورا نہ اُترنے پر پریشانی سے دوچار ہیں عام انتخابات بھی قریب ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمنسٹریٹر کے دور میں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کو فنڈز حکومتیں بھرپور فراہم کررہی تھی مگر بلدیاتی نظام کے بعد تاحال حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم نہیں کیے۔ جس کی وجہ سے منصوبے شروع نہ ہوسکے۔ وارڈز کی سطح پر عوام میں اس بلدیاتی نظام کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہے کہ بے اختیار اور وسائل کے بغیر اس نظام کو کوئی ضرورت نہیں سابقہ نظام ہی بحال رکھا جائے۔
				

