مظفرآباد

گولڈن شیک ہینڈ پروگرام کے فار غ ملازمین 25فیصد ادائیگیوں سے محروم

مظفرآباد(رپورٹ:خبرنگار خصوصی)آزادکشمیر کے خزانہ میں آمدن کا بڑا زریعہ اکلاس کو ختم کیئے ہوئے 8سال سے زائد عرصہ گزر گیا تاحال من پسند آفیسران ملازمین کو بحال رکھ کر کروڑوں روپے خزانہ سرکاری کو پھکی دی جارہی ہے دوسری جانب گولڈن شیک ہینڈ کے تحت فارغ کیے گئے بعض آفیسران کو تاحال 25فیصد بقایا کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں۔ ان آفیسران کو اکلاس کے جملہ معاملات مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا جو 8سال گزرنے کے باجود مکمل نہ کر سکے ہیں جبکہ اکلاس کی پراپرٹی بھی نیلام کر دی گئی تھی اب بھی یہ آفیسران ملازمین خزانہ سرکار سے کروڑوں روپے تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں حاصل کر رہے ہیں۔ اور خزانہ سرکار پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا حکومت کی اس ناقص حکمت عملی پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان آفیسران ملازمین کو بھی فارغ کرے جن آفیسران کے 25فیصد بقایا جات ہیں ادا کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button