مظفرآباد

مظفرآباد کا پرامن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سکندر نثار گیلانی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سکندر نثار گیلانی نے کہا کہ شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ روز شہر میں ہونے والے واقعات کا انتظامیہ نوٹس لے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ مظفرآباد شہر کے ماحول کو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت خراب کیا جارہا ہے۔ شہر میں بدمعاشی کے کلچر کو پروان نہیں چڑھنے دینگے غنڈا گردی کاخاتمہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندے شہر کے ماحول کو ٹھیک رکھنے میں انتظامی اداروں کے ہم رکاب ہونگے۔ ان خیالات کااظہار میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی میں اپنے دفتر میونسپل کونسلر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس ہنگامی اجلاس میں شہر بھر سے منتخب کونسلرز شریک ہوئے۔ میئر میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ مطالبات اور معاملات اپنی جگہ ہیں مطالبے حکومت سے ضرور کریں اپنے جائز حقوق کی جدوجہد کریں لیکن پرامن احتجاج کریں لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوئی بھی شخص کوشش نہ کرے۔ لائن آرڈر کو انتظامیہ ہر صورت میں قائم کرے۔ یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شہر کے ماحول کو خڑاب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مطالبات اور حقوق کے نام پر ٹریفک بندش فائرنگ مارکٹائی معمول بن گئی ہے میئرکارپوریشن نے کہا کہ کونسلر اور شہریوں نے فیصلہ کیا ہے وہ شہر کے ماحول کو پرامن رکھیں گے کسی بھی صورت میں شہر کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دینگے اور کسی کو گڑ بڑ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button