مظفرآباد

عام انتخابات میں شیعہ علماء کونسل کا تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

مظفرآباد (محاسب نیوز)شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر کی مجلسِ عاملہ کا مرکزی اجلاس صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سید صادق حسین نقوی کی زیرِ صدارت مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر بھر سے تنظیم کے مرکزی عہدیداران، ڈویژنل صدور و سیکریٹریز اور مظفر آباد ڈویژن کے ضلعی صدور نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل سید مدثر حسین بخاری نے تنظیم کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر بھر میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے جبکہ مظفر آباد ڈویژن میں اس سلسلے میں بڑی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی، آئندہ کے لائحہ عمل، اور موجودہ سیاسی و سماجی حالات کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس سے سینئر نائب صدر سید ذوالفقار حسین نقوی، نائب صدر مولانا سید زاہد نقوی، سیکرٹری مالیات سید احمد حسین سبزواری، خواجہ مشتاق جعفری (ڈویژنل سیکرٹری پونچھ ڈویژن)، سید افراد نقوی (آرگنائزر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مظفر آباد ڈویژن)، مولانا سید شبیر حسین کاظمی (معاون شعبہ تبلیغ)، سید مشتاق حسین شاہ (صدر شیعہ علماء کونسل جہلم ویلی)، سید قاسم رضا فاطمی (ناظم جعفریہ یوتھ)، سید عبدالباسط اندرابی (صدر شیعہ علماء کونسل ضلع مظفر آباد)، مولانا سید تصور حسین کاظمی (ڈویژنل صدر مظفر آباد)، سید اخلاق نقوی (سیکرٹری اطلاعات)، مولانا سید معصوم حسین سبزواری (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)، مولانا حسن علی کاظمی (ڈپٹی جنرل سیکرٹری) اور سلطان انوار الثقلین ایڈووکیٹ (جنرل سیکرٹری میرپور ڈویژن)نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر بھر میں رکنیت سازی اور تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا اور تحصیل و ضلعی سطح پر تنظیمی انتخابات کرائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button