مظفرآباد

پاکستان ادارہ شماریات آزادکشمیر کی ڈیٹا فیسٹ2025 آگاہی واک

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان ادارہ شماریات آزادکشمیر ریجن (بیورو آف اسٹیٹسٹکس) کے زیرِ اہتمام ”ڈیٹا فیسٹ 2025“ کے سلسلے میں مظفرآباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری و نجی اداروں کے نمائندگان، طلبہ، اساتذہ، اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں شماریاتی معلومات کی اہمیت، ان کے درست استعمال، اور قومی منصوبہ بندی میں ڈیٹا کے کلیدی کردار کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔چیف آفیسر پاکستان ادارہ شماریات میاں حسیب اکرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران احمد نقوی اور دیگر نے واک کی قیادت کی، شرکاء نے سنٹرل۔پریس کلب سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تک مارچ کیا، واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔چیف آفیسر پاکستان ادارہ شماریات میاں حسیب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران احمد نقوی اور دیگر کا کہنا تھا کہ درست اور قابلِ اعتماد ڈیٹا کسی ہی ملک کی پالیسی سازی، ترقیاتی منصوبہ بندی، اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور جدید تجزیاتی طریقوں کے ذریعے ڈیٹا کو عملی اقدامات میں ڈھال کر تعلیم، صحت، روزگار اور معاشی ترقی کے شعبوں میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ڈیٹا فیسٹ 2025“ کا انعقاد پاکستان میں ڈیٹا کلچر کو فروغ دینے، اداروں کے مابین رابطے مضبوط کرنے، اور عوام کو معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سول سوسائٹی، تعلیمی ادارے اور سرکاری تنظیمیں مل کر درست ڈیٹا اکٹھا کرنے، اس کے تجزیے اور استعمال میں شفافیت کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہی شفاف اور معیاری ڈیٹا قومی ترقی کی اصل بنیاد ہے۔

Related Articles

Back to top button