ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

مارشل زادوں کا تکبر 23نومبر کو خاک میں ملا دینگے ، کیپٹن صفدر

تربیلا غازی (ڈپٹی بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) ہا¶س غازی میں ایک شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی قائدین،کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب کا آغاز چیئرمین وی سی میاں ڈھیری شاہ علی مردان نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا،تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر پیر صابر شاہ، پارٹی امیدوار و ٹکٹ ہولڈر بابر نواز خان، کیپٹن (ر) صفدر اعوان، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار شاہجہان یوسف، ایم پی اے شازیہ جدون، تحصیل چیئرمین صاحبزادہ قاسم شاہ، ضلعی صدر صاحبزادہ حامد شاہ، تحصیل صدر غازی خان نواز خان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے،کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے اپنے جوشیلے خطاب میں کہا کہ ”ہم ولی نہیں مگر اولادِ علی ہیں، اور اولیاءکرام کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، یہ ہماری ریڈ لائن ہے،انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوسف ایوب فراڈ ہے،اور منہ اُس وقت کالا ہوتا ہے جب ڈگری جعلی قرار دی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مارشل زادوں کا تکبر 23 نومبر کو عوام خاک میں ملا دیں گے، مریم نواز پنجاب کو پھول کی طرح سجا رہی ہیں جبکہ مخالفین صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں،پیر صابر شاہ نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ”آج کا اجتماع ورکرز کنونشن ہے،جلسہ نہیں۔ کارکنوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں، آج ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،ان کا کہنا تھا کہ ”آج کا ووٹ استحکامِ پاکستان کا ووٹ ہے۔ نواز شریف نے ترقی کا نظریہ دیا اور شہباز شریف نے اس کو عملی جامہ پہنایا،انہوں نے مزید کہا کہ ”ہزارہ کے تمام علاقوں میں گیس موجود ہے لیکن ہمارے علاقے کو آج تک محروم رکھا گیا،ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں ترقی والا پاکستان چاہیے یا تنزلی والا۔ 23 نومبر کو عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر ملک کے استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”میری پرورش شہید اختر نواز نے کی، اور آج میرے قائد نواز شریف نے یہ ٹکٹ مجھے نہیں بلکہ پیر صابر شاہ اور سردار مشتاق کو دیا جنہوں نے میرے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا،انہوں نے کہا کہ ”مخالفین صرف مخصوص ڈیروں تک محدود ہیں، عوام کے مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔ غازی کے عوام کو صحت کی سہولیات سے محروم رکھا گیا، واپڈا اسپتال میں مقامی متاثرین کے علاج کا انتظام ہونا چاہیے،بابر نواز خان نے کہا کہ ”ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے، عوامی اعتماد ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے،صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار شاہجہان یوسف نے کہا کہ ”یہ وہ مسلم لیگ ہے جس نے پیر صابر شاہ کو وزیر اعلیٰ بنایا، ہزارہ کو موٹر وے دی اور ہیزکو قائم کی،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ ”یہ ورکرز کنونشن نہیں بلکہ تحریکِ استحکامِ پاکستان کا پیغام ہے۔ 2013 میں جنہوں نے عمران خان کو شیطان اور 2018 میں فرشتہ بنایا، وہی لوگ آج عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد نے کہا کہ ”وزیراعظم اور قیادت نے مکمل اتفاقِ رائے سے ٹکٹ بابر نواز خان کو دیا۔ پیر صابر شاہ ہمارے ساتھ ہیں، مخالفین انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،ایم پی اے شازیہ جدون نے کہا کہ میں نے 25 سال پہلے پارٹی کا جھنڈا اٹھایا تھا، مسلم لیگ (ن) نے میری جدوجہد کا صلہ دیا۔ 13 سالوں سے صوبے پر مسلط حکومت نے خیبرپختونخوا کو تباہ کیا ہے، اب عوام کو محرومیوں سے نجات دلانی ہوگی،تحصیل صدر خان نواز خان، جنرل سیکرٹری قاضی سعید اور نائب صدر چوہدری ماجد مختیار نے بھی کارکنوں کو الیکشن مہم میں بھرپور شرکت کی تلقین کی،ورکرز کنونشن میں شریک عوام و کارکنان نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی،اجتماع کا ماحول جوش و خروش سے بھرپور رہا، جبکہ مقررین نے 23 نومبر کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button