مظفرآباد

جہلم ویلی کا غریب باپ بے بس، بیٹوں سے گھر واپسی کی اپیل

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جہلم ویلی کی یونین کونسل سینا دامن کے نواحی گاؤں سربگلہ کے رہائشی بزرگ،بے بس باپ غلام مصطفیٰ نے اپنے بیٹوں یاسر،ناصر،عاصم اور قاسم سے گھر واپس آنے کی اپیل کردی۔ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں اظہار خیال کے دوران روتے ہوئے غلام مصطفی نے کہا کہ میں نے ساری زندگی بیرون ملک محنت،مزدوری کی بیٹوں کو پالا،پڑھایا،لکھایا تاکہ وہ خوشحال ہوں مگر آج بڑھاپے میں اکیلا رہ گیا ہوں میری بیوی زلزلہ دو ہزار پانچ میں فوت ہو چکی ہے اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،میرے بیٹو خدا کے لیے میرے پاس واپس آ جاؤ مجھے تمہاری ضرورت ہیانہوں نے بتایا کہ ایک بیٹا سرکاری ملازم ہے دو بیٹے راولپنڈی میں کام کرتے ہیں اور ایک بیٹا حافظ قرآن ہے جو گاؤں میں رہتا ہے مگر میرے پاس نہیں آتا غلام مصطفیٰ نے کہا کہ میری لاکھوں روپے مالیت کی زمین ہے میں سب کچھ بیٹوں کے نام کرنے کو تیار ہوں بس وہ میرے پاس واپس آ جائیں میں خود کھانا بناتا،خود کپڑے دھوتا ہوں پیسے نہیں مانگتا،مزدوری کر لوں گا بس تم میرے پاس آ جاؤ میں تمہارا باپ ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیٹے واپس نہ آئے تو میں مجبوراً زمین کسی کو ٹھیکے پر دے کر خود کہیں چلا جاؤں گا میرے اوپر قرض بھی ہے اگر زمین بینک کے نام کر کے قرض لیا تو تم ساری زندگی زمین واپس نہیں لے سکو گے،اس لیے خدا کے لیے واپس آجاؤ میں نے تم پر اپنی زندگی لٹا دی ہے پریس کلب میں موجود صحافیوں کے سامنے بزرگ باپ کی آنکھوں سے بہتے آنسو اور ان کی فریاد نے ہر دل اداس کر دیا غلام مصطفیٰ کی ایک ہی فریادتھی میرے بیٹو مجھے اکیلا نہ چھوڑو میں تمہارا باپ ہوں میرے پاس واپس آ ؤ۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button