مظفرآباد

پنجگراں پولیس کی کارروائی، سالی کو بھگا لے جانیوالا ملزم گرفتار

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ پولیس پنجگراں کی کاروائی سالی کو بھگا کر لیجانے والے کو علاقہ پاکستان سے گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا شاندار کاروائی پر عوام کی جانب سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمدیونس بٹ اور ان کی پوری ٹیم کو اہلیان سرلی سچہ نے مبارکباد پیش کی جنہوں نے انتہائی مشکل جگہ سے تکنیکی بنیادوں پر کامیابی کے ساتھ پنجور کے رہائشی عبدالرحیم جو اپنی سگی سالی کو بھگا کر علاقہ پاکستان روپوش ہو گیا تھا کو گرفتار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اہل علاقہ ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے ایسا فعل کرنے والے کو گرفتار کیا عوام نے ڈی آئی جی مظفرآباد،ایس ایس پی مظفرآباد کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے آفیسروں کی وجہ سیعلاقے سے فحاشی کا خاتمہ ہو گا ہم یونس بٹ اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین کاروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button