سید ثاقب الدین قادری کا دورہ کوٹلی، جابجا فقیدالمثال استقبال

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) مرشد الوقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری سجادہ نشین دوازدہم دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف کا تین روزہ دورہ کوٹلی، کوٹلی میں جگہ جگہ مریدین نے استقبال کیا۔فگوش، منیل،ڈنہ، کڑتی، نور پور شریف، منڈی شریف میں تشریف آوری، مزارات پر چادریں چڑھائیں اور خصوصی دعا فرمائی، سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ نور پور شریف پیر سید قمر محی الدین قادری فاضلی،سجادہ نشین دربار عالیہ منڈی شریف پیر سید ساجد حسین شاہ، پیر سید عارف حسین شاہ بھی آپ کی سرکار کے ہمراہ رہے۔دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس ساہنوال گجرات روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرشد الوقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری سجادہ نشین دوازدہم دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف نے اپنے دورہ کوٹلی آزاد کشمیر کا آغاز ساہنوال گجرات سے شروع فرمایا دورہ کوٹلی کے دوران پہلا استقبال فگوش کے مقام پر خلیفہ uk راجہ ریاض احمد قادری نے کیا دوسرا استقبال سید قمر محی الدین قادری سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ نور پور شریف نے کیا۔ بعد ازاں سید اعجاز محی الدین قادری نور پور شریف کوٹلی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں صدارت کی اور دعا فرمائی۔اعجاز محی الدین قادری نور پور کوٹلی سے دورے کے دوسرے دن کا آغاز فرمایا سید قمر محی الدین قادری سجادہ نشین دربار قادریہ فاضلیہ نور پور شریف کوٹلی کے جد امجد سید ضامن شاہ صاحب رضوان اللہ علیہ کے مزار شریف پر چادر پوشی فرمائی اور سید لکھی بادشاہ رضوان اللہ علیہ اور مائی صاحبہ رضوان اللہ علیہا پر بھی چادر پوشی فرمائی اور دعا فرمائی بعد ازاں گورنمنٹ بوائز سکول ڈنہ کے اسٹاف نے استقبال کیا اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا




