مظفرآباد
فیس بک بندش‘ سست ترین انٹرنیٹ صارفین چیخ اٹھے

مظفرآباد(کرائم رپورٹر) فیسبک بندش سمیت سست ترین انٹرنیٹ سروس صارفین چیخ اٹھے،فور جی کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، شہریوں نے ایکشن کمیٹی کو بھی کوسنا شروع کر دیا، ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی کال سے اب تک انٹرنیٹ سروس پہلے سے بھی خراب حالت میں آچکی ہے جبکہ فیسبک کو بھی بند رکھا گیا ہے، فیسبک استعمال کرنے والے صارفین وی پی این کی مدد سے فیسبک چلا رہے ہیں، یہاں یہ بھی خبر رہے کے انٹرنیٹ سروس کی بہتری کا مطالبہ ایکشن کمیٹی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں بھی پیش رکھا تھا، دوسری جانب سیلولر کمپنیاں بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیکجز کے نام پر رقوم تو وصول کر رہی ہے مگر انٹرنیٹ کی سہولیات انتہائی ناقص ترین ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے انٹرنیٹ سروس کی بہتری کا فوریہ مطالبہ کیا ہے۔ #