مظفرآباد

رشتہ نہ دینے پرزندگی اجیرن‘متاثرہ خانون پریس کلب پہنچ گئی

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)جہلم ویلی کی یونین کونسل سینا دامن کے گاؤں نانڈر، ڈیماں سوکڑ کی رہائشی معمر خاتون رفعت جان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس کے دوران مبنیہ طور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد لطیف،چوہدری منظور،چوہدری داؤود،چوہدری منیر،چوہدری اکبر دین نے رشتہ نہ دینے کی وجہ سے میری زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، با اثر افراد نے میرے حقیقی بھتیجے محمد نذیر کو بھی جھگڑے کے بعد کہیں غائب کر دیا ہے اس کے زندہ یا مردہ کا کوئی علم نہیں ہے،چوہدری محمد لطیف، چوہدری منظور، داؤد چوہدری، منیرچوہدری، اکبر دین آئے روز گھر پر دھاوا بولتے، گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ان کے بقول مسلسل دباؤ اور حملوں کی وجہ سے ان کے گھر والے خوف و ہراس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد لطیف خود کو آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا قریبی ظاہر کرتا ہے اور اپنے تعلقات کا رعب ڈال کر انہیں مسلسل ڈرا دھمکا رہا ہے خاتون نے کہا کہ محمد لطیف ان کی مرضی کے خلاف بیٹی کا رشتہ کروانا چاہتا ہے اور کئی بار ان کے گھر آ کر بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی گئی انہوں نے الزام لگایا کہ اس دباؤ کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت اور صدمے میں ہیں رفعت جان نے مزید کہا کہ وہ ایک بے بس ماں ہیں اور ان کے پاس نہ تو کوئی سیاسی اثرورسوخ ہے اور نہ ہی کسی کی پشت پناہی بار بار مقامی پولیس کو شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی عملی کارروائی نہیں ہوئی جس سے ان کے خاندان کی جان کو خطرہ لاحق ہے ہمارے مال مویشی کو بھی کہیں جانے نہیں دیتا ہماری اپنی ہی زمین سے گھاس کاٹنے نہیں دیتا ہے ہمیں ہماری ہی زمین کے اندر کہیں بھی جانے سے پابند کیا گیا ہے کہیں بھی جانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ با اثر افراد فوراً ہمارے اوپر حملہ آور ہو جاتے ہیں ہم کہاں جائیں؟میں ایک ضعیف المعر خاتون ہوں میرا کوئی اللہ کے سوا آسرا نہیں ہے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر ان غنڈہ عناصر سے تحفظ دیا جائے رفعت جان نے کہا کہ اگر فوری اور سخت کارروائی نہ کی گئی تو یہ لوگ میری بیٹی کو اغوا کر لیں گے اور مجھے بھی مار ڈالیں گے۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button