کھڑی شریف، انجمن اساتذہ کے زیر اہتمام قومی تعلیمی کانفرنس

کھڑی شریف سے (نمائدہ خصوصی راجہ افسر شاہین)انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے زیر انتظام قومی تعلیمی کانفرنس کنال ویو میرج ہال رحمت پلازہ جاتلاں کھڑی شریف ضلع میرپور آزاد کشمیر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پروفیسر آفتاب حسین بزمی مرکزی صدر انجمن اساتذہ جموں وکشمیر نے فرمائی۔ پروفیسر حافظ عبد الرحمان صاحب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری محمد اصغر صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا نظرانہ پروفیسر نوید اقبال صاحب نے پیش کیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی محترم سید زاہد حسین نعیمی صاحب بانی انجمن اساتذہ جموں وکشمیر تھے۔ مہمانان اعزاز عزت مآب محترم جاوید قادر سابق امیدوار اسمبلی،محترم سید تخلیق الزمان شاہ صاحب ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپور، پروفیسر محمد صغیر آسی سابق پرنسپل،راجہ شبیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،فیصل شہزاد ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی۔پروفیسر معروف چوہان،پروفیسر خان گل خان،میر محمد الیاس شاکر،پروفیسر اورنگزیب، پروفیسر جمروز صدیقی،علامہ طفیل کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس،حافظ شفیع صدیقی،پروفیسر لیاقت علی، محمد صغیر قادری، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد، محترم لیاقت علی جوشی، پروفیسر محمد امین،پروفیسرمنیر احمد، پروفیسر زوہیب محمود، پروفیسر نوید احمد، پروفیسر عبد الرحمان،ظفر خان خانپوری،پروفیسر محمد ذوالقرنین انقلابی،عابد حسین (ڈائریکٹر سپورٹس مسٹ) پروفیسر محمد علی،ماسٹر مظہر اقبال،قاری محمد اصغر، پروفیسر محمود حسین، مفتی عطا المصطفیٰ، فیضان حسین (سئنیر صدر معلم) عمر نزیر (صدر معلم) محمد اسحاق چوہان نے شرکت فرمائی۔جاتلاں پریس کلب کے صدر چوہدری محمد بشارت صاحب،نائب صدر راجہ عامر شہزاد، سئنیر نائب صدر ڈاکٹر طارق محمود، سیکرٹری اطلاعات چوہدری فضل قیوم، جنرل ایڈیشنل سیکرٹری حاجی آصف محمود،چوہدری عابد حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری غلام قادر، چیئرمین سرفراز ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری محمد سرفراز صاحب، امتیاز احمد،حاجی محمد اقبال ریٹائرڈ پولیس آفیسر،ڈاکٹر ممتاز حسین پیرزادہ،راجہ ساجد معروف،ماسٹر تجمل فدا اور سیاسی وسماجی،علمی ادبی، صحافت سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس کانفرنس کا نصب العین عشق مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے ذریعے اساتذہ اور طلبہ میں اسلام کی صحیح روح بیدار کرنا تاکہ وہ اپنی سیرت وکردار کی تعمیر کر سکیں۔ ڈاکٹرز، پروفیسرز، وکلاء، معلمین نے اپنے مکالے پیش کیے۔اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے موضوع پر روشنی ڈالی۔سابق صدور انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کو ان کی اعلیٰ تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز پیش کی گئی۔تعلیم اور صحافت سے وابستہ شخصیات کو بھی اعزازی سند دی گئی۔درود و سلام پیش کیا گیا اور دعا فرمائی گی اور آخر میں مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔ مرکزی صدر انجمن اساتذہ جموں وکشمیر محترم پروفیسر آفتاب حسین بزمی صاحب نے نزدیک و دور دراز علاقوں سے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


