مظفرآباد

مظفرآبا د‘اولڈ سیکرٹریٹ ودیگر مقامات پر رانگ پارکنگ معمول

مظفرآباد (محمد شبیر انجم سے) دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ اولڈ سیکریٹریٹ اور دیگر ایریاز میں رانگ پار کنگ میں کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام ایمرجنسی میں ہسپتالوں کی طرف جانے والی ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ رانگ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے نے شہریوں اور ایمبولینس سروسز کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شہر کی مصروف سڑکوں، بازاروں اور اسپتالوں کے اطراف گاڑیاں غلط انداز میں پارک کیے جانے سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے رانگ پارکنگ کے باعث سڑکوں پر چلنا محال ہو گیا ہے، پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ بند ہو گئے ہیں، جبکہ ایمبولینسز کو گزرنے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہیٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائیوں کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں۔ متعدد مقامات پر رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہو رہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر رانگ پارکنگ کے خلاف مؤثر مہم شروع کرے تاکہ سڑکیں کشادہ ہوں اور ٹریفک نظام بہتر ہو سکے

Related Articles

Back to top button