چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، سپرد خاک

راولپنڈی(بیوروپورٹ‘پی آئی ڈی)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے ون جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق،سپریم کورٹ آزادکشمیر کے سینئر جج جسٹس رضا علی خان,سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر،سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان،موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی،چوہدری اظہر صادق، چوہدری اخلاق،دیوان علی خان چغتائی،نثار انصر ابدالی،سردار ضیاء القمر،سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ابراہیم ضیاء،چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار لیاقت حسین،سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار،جج ہائی کورٹ جسٹس محمد اعجاز خان،جج ہائی کورٹ جسٹس چوہدری خالد رشید، سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج صاحبان،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج صاحبان،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان،،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج صاحبان،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان،ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان،سابق سینئر جج سپریم کورٹ خواجہ محمد نسیم،سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ راجہ صداقت خان،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق،ممبر اسمبلی علی شان سونی،سابق وزیر راجہ مسعود ممتاز راٹھور،سیکرٹری صدارتی امور شاہد ایوب،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین،پی ایس او صدر سید کمال حیدر،،اعلی سول و عسکری حکام، بیوروکریسی،پاکستان بار کونسل،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان،ہائیکورٹ ہار ایسوسی ایشن اسلام آباد،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز اسلام آباد و راولپنڈی،آزادجموں و کشمیر بار کونسل،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر،ہائی کورٹ بار ایسوسی آزادجموں وکشمیر، ایشن،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز آزادجموں وکشمیر کے وکلاء،قومی و ریاستی میڈیا کے صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ محترمہ کی درجات کی بلندی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ڈی ایچ اے فیز 2 قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔




