دیوان چغتائی اور پروفیسر تقدیق گیلانی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

مظفرآباد/چناری (خبرنگارخصوصی /تحصیل رپورٹر)وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،جبکہ پیپلز پارٹی حلقہ سات جہلم ویلی کے کارکنان سخت مایوسی کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور کے ساتھ ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کی،ان کی شمولیت کی خبر جیسے ہی سامنے آئی تو ان کے حلقہ انتخاب کے علاقہ کھٹائی میں ان کے حامیوں نے جشن منایا اور آتش بازی کی،جبکہ پیپلز پارٹی حلقہ سات جہلم ویلی کے اکثریتی کارکنان ان کی شمولیت پر خفا نظر آئے اور شدید تحفظات کا اظہار کیا،دیوان چغتائی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے باعث پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر مبشر منیر اعوان،شوکت جاوید میر،چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ،سید شفیق کاظمی کے سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے،دیوان چغتائی کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے نئی حکومت میں وزارت اور آئندہ عام انتخابات میں حلقہ سات جہلم ویلی کا ٹکٹ دینے کی یقین دہانی پر دیوان چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے جبکہ ان کے مخالفین دعویٰ کر رہے ہیں



