
ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) ایبٹ آباد فاسفیٹ مافیا نے ایک اور جان لے لی ایک سیاسی شخصیت کی ایماءپر فائرنگ ، 1 شخص قتل جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ،محکمہ معدنیات کی نااہلی اور غفلت سے متعدد جانیں ضائع ، جبکہ محکمہ کے حکام صرف پیداگیری تک محدود، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیز تنازعہ پر فائرنگ سے ایبٹ آباد کا رہائشی شخص جان کی بازی ہار گیا پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مانگل کی حدود منڈرائیاں میں سبز علی خان ،جہانگیر ولد فضل خان ، محمد امین ، شیر زمان ولد جلال صبح کے وقت ناشتہ کر رہے تھے کہ الطاف شاہ ولد سلیم شاہ سکنہ گلڑانیاں نے اپنے 5 مسلح افراد کے ہمراہ ان پر حملہ کر دیا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جہانگیر ولد فضل خان ساکنہ میرا مظفر موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد انیس سکنہ لنڈی کوتل ، شیر زمانولد جلال خان سکنہ خیبر ایجنسی اور سبز علی ولد خان ساکنہ باڑہ پشاور گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی اور پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی تھانہ مانگل نے زخمیوں کے بیان پر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تاہم ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ یاسر خان اور سہیل خان کی لیز بلاک اے میں پیش آیا۔




