مظفرآباد

وادی لیپہ میں کنٹیجنٹ ملازمین شدید غیر یقینی صورتحال سے دوچار

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) وادی لیپہ میں گزشتہ تین برس سے ریسکیو 1122 یونٹ میں کنٹیجنٹ بنیادوں پر خدمات سرانجام دینے والے ملازمین شدید غیر یقینی صورتحال سے دوچار،اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ دن رات انسانی جانوں کے تحفظ، ایمرجنسی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں، تاہم مستقل تقرری نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مستقبل بدستور غیر محفوظ ہے،حالیہ حکومتی تبدیلی کیبعد وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے سکیل ایک سے چار تک کے ملازمین کو مستقل کرنے کااعلان خوش آئند ہے،وزیر اعظم ریسکیو 1122 کے کنٹیجنٹ اہلکاروں کوبھی مستقل کریں، یا کم از کم نارمل میزانیہ پر منتقل کیا جائے، تاکہ ملازمین معاشی، پیشہ ورانہ استحکام حاصل کر سکیں،اہلکاروں نے حکومتِ آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ ان کی طویل خدمات اور ایمرجنسی ڈیوٹی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ان کی مستقلی کے حوالے سے واضح اور مثبت اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ وہ مزید اطمینان کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر پائیں۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button