شاریاں‘سائیں باغ انٹرنیٹ سے محروم‘عوام مایوسی کا شکار

شاریاں (نمائندہ محاسب)شاریاں، سائیں باغ انٹرنیٹ سے محروم، عوام مایوسی کا شکارمنتخب نمائندوں کی عدم توجہی، علاقائی مسائل جوں کے توں طلبہ، صحافی اور بیرونِ ملک مقیم افراد شدید مشکلات میں ایس کام ٹاور کا سروے مکمل، فائل ورک اچانک بند لیپہ گارڈ کے کمانڈر اور ایس سی او کے سیکٹر کمانڈر سے ایس کام ٹاور کی فوری تنصیب کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل گوہر آباد شاریاں اور سائیں باغ کے عوام بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید مایوسی کا شکار ہیں منتخب سیاسی نمائندے عوامی مسائل کے حل کے بجائے محض چاپلوسی کرنے والے سیاسی چہیتوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جس کے باعث عام شہری خود کو بے یار و مددگار محسوس کر رہے ہیں۔دورِ جدید میں شاریاں اور سائیں باغ کی تقریباً 90 فیصد آبادی اب بھی انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ و طالبات آن لائن کلاسز، تعلیمی سرگرمیوں اور جدید تعلیمی تقاضوں سے محروم ہو رہے ہیں، جبکہ بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہ ہونے پر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ صحافی برادری بھی انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کے باعث پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے بازار کمیٹی شاریاں و عوام علاقہ راجہ یاسرخان، قاضی عزیز احمد،خواجہ امتیاز احمد،خان،خواجہ محمد کامران،خواجہ شبیر احمد پیر زادہ،خواجہ یاسر احمد۔قاضی ممتازاحمد،خواجہ منظور احمد۔ قاضی عبد الشکور،خواجہ مبشر احمد،کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل شاریاں کے مقام پر ایس کام ٹاور کی تنصیب کے لیے باقاعدہ سروے مکمل کیا گیا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائل ورک کو اچانک روک دیا گیا، جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔علاقہ مکینوں، سول سوسائٹی اور صحافتی حلقوں نے لیپہ گارڈ کے کمانڈر اور ایس سی او کے سیکٹر کمانڈر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاریاں اور سائیں باغ میں ایس کام ٹاورز کی فوری تنصیب کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ عوام کو جدید مواصلاتی سہولیات میسر آ سکیں اور علاقہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔




