مظفرآباد

مرکزی سیرٹ کمیٹی جہلم کے زیراہتمام میلاد مصطفی ؐ‘عقیدہ تحفظ ختم نبوت ریلی

ہٹیاں بالا(اسلم مرزا سے)مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام میلاد مصطفیﷺ و عقیدہ تحفظ ختم نبوت ریلی محفل میرج ہال تا جسکول آبشار چناری انعقاد پذیر ہوئی جہلم ویلی کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسول اللہ کے نعروں سیگونج اٹھی ہزاروں عشاقان مصطفیﷺ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت ریلی میں شرکت محفل میرج ہال میں سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کا کیک کاٹا گیا انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا جہلم ویلی,دارلعلوم سکندریہ و جملہ تنظیمات اہلسنت کے تعاون سے ریلی محفل میرج ہال سے شروع ہوئی اور چناری سے ملحقہ جسکول آبشار پہنچی جس کی قیادت سرپرست اعلی مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی, صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی علامہ پروفیسر قاضی ابراہیم چشتی,بانی و چیف کوارڈینیٹر و ناظم اعلی مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی پیر سید احسان الحسن گیلانی نے کیریلی کے ہمراہ سرپرست مرکزی سیرت کمیٹی سید اشفاق گیلانی۔ایس پی ضلع جہلم ویلی سید عباس شاہ۔سید مختیار گیلانی آستانہ عالیہ ندول شریف۔سردار سعید ظفر عباسی۔ اشرف علی قدوسی۔سید فیصل گیلانی صدر انجم تاجران۔اسٹنٹ کمشنر کامران خان۔ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر عامر اقبال عباسی۔ڈی ایس پی راجہ عبدالخالق۔۔سید عابد بخاری۔عمررشید۔ منیر قریشی۔سید صابر گیلانی تحصیلدار مال ممتاز عباسی۔چوہدری عمران۔سید اکرم ہمدانی۔سید ریاض ہمدانی۔ علامہ اشفاق اعوان۔معروف مغل۔جاوید اعوان۔محمد ممتاز اعوان اور دیگر شامل تھے منعقدہ ریلی میں ضلعی انتظامیہ,پولیس,ریسکیو 1122,محکمہ شہری دفاع,محکمہ صحت عامہ سمیت دیگر اداروں نے بھی شرکت کی جسکول آبشار چناری پہنچنے پر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی, علامہ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی, پیر سید احسان الحسن گیلانی,غضنفر علی قادری و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر جواد شفیق قادری نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں گلہا? عقیدت پیش کیے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کرنا ہے اور لائن آف کنٹرول پر آکر سرحد کے اس پار کے مظلوم و محکوم کشمیریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ بہت جلد یہ ریلی جہلم ویلی سے سرینگر تک نکالیں گے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ سے اظہار یک جہتی کرنے یہاں آئے ہیں اس کے علاؤہ فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل نے جو فسطائیت برپا کر رکھی ہے

Related Articles

Back to top button