ینگ ڈاکٹرز کا مسائل کے حل تک ہڑتال جاری رکھنے کافیصلہ

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) جنرل کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا زیر صدارت ڈاکٹر وقار اشرف بٹ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر اہم آن لائن اجلاس۔میٹینگ میں چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر و سکرٹری جنرل یونائٹڈ ڈاکٹرز فورم آزاد کشمیر ڈاکٹڑ ارشد خان راجہ نے جنرل کونسل کو ہڑتال کی اب تک کی پیش رفت سے اگاہ کیا۔جنرل کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سب میمبرز کا یونائٹڈ ڈاکٹرز فورم کی کال پر او پی ڈی ہڑتال کو مزید تقویت اور موثر بنانے کے لئے تجاویز پیش۔جنرل کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سب ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک پی جیز, میڈیکل آفیسرز و کنسلٹنٹ, ایڈمن کو بقایا جات فوری طور پر نہیں مل جاتے اور تین درجاتی چار درجاتی فارمولہ سمیت دیگر مسائل کیحل اور انکا فنانس نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رکھیں گے اور او پی ڈی آزاد کشمیر میں مکمل طور پر بند رہے گی۔آزاکشمیر کے ڈاکٹرز کے حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ ھوگا، سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری طور عمل درآمد ہی واحد حل ہے، متحد رہیں مضبوط رہیں ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ڈاکڑ تنویر حسین



