مظفرآباد
عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے‘حریت کانفرنس
سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانا اس وقت تک بے سود ہے جب تک دنیا مظلوم کشمیریوں، فلسطینیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی نہیں ہوجاتی جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جارح بھارت اور اسرائیل کے بے انتہا عتاب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور حق و انصاف پر یقین رکھنے والوں کو کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرنا چاہیے جن کے سیاسی حقوق کو بھارت اور اسرائیل نے طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔


