مظفرآباد

AKNSعہدیداران کی حلف برداری، سیاست اور صحافت دونوں ہی سفید پوش ہیں‘ فیصل ممتاز

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری اختر حسین، پریس کلب میرپور کے صدر سید عابد حسین شاہ، ٹیوٹا کے ڈائریکٹر فیصل منظور، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پولیٹیکل سیکرٹری شیخ ارشد برکی اور پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سعادت حسین شاہ،راجہ سہراب خان ،شبیر راجوری،زاہد بشیر نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری رفیق نیر،مشیر حکومت احمد صغیر،ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال،پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی،اذان راٹھور بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد کے اراکین نے حکومت آزاد کشمیر کے عوام دوست اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور سماجی ترقی کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت، نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی، تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ایسے فلاحی اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی

Related Articles

Back to top button