سپریم کورٹ گولڈن جوبلی تقریبات، صحافتی خدمات پر ایوارڈز اجراء

مظفرآباد (محاسب نیوز/پی آئی ڈی)سپریم کورٹ آزاد جمو ں وکشمیر کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کی بہترین کوریج اور نظام فراہمی انصاف میں بہترین صحافتی خدمات پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں ایک پروقار تقریب میں صحافیوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔ تقریب میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے ہمراہجسٹس رضا علی خان سینئر جج سپریم کورٹ بھی موجود تھے۔۔ اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئیکہا کہ آج کی یہ تقریب ریاست کے تمام صحافیوں کی خدما ت کا اعتراف ہے۔ انھوں نے تمام صحافیوں کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریبات کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے ریاست کا بہت اچھا امیج پوری دنیا میں گیا ہے۔ آج کے دور میں میڈیا کا اہم ترین کردار ہے۔ ھائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے بارے میں کوئی خبر چھاپنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔۔۔ خبر بنانا آپ کا کام ہے لیکن اس کی صداقت کی تصدیق لازمی ہے اور یہ ہمارے دین کی ہدایات کے عین مطابق ہے۔۔ خبر کی صداقت کے لئے سپریم کورٹ کے متعلقہ آفیسر سے تصدیق لازمی ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ یہ خطہ نہایت خوبصورت اور دلکش ہے۔ یہاں پر سیاحت کے مواقع بہت زیادہ ہیں اور یہ خطہ قدرتی حسن اور خوبصؤرتی سے مالا مال ہے۔۔گولڈن جوبلی تقریبات میں شریک پورے پاکستان سے تشریف لانے والے مہمانوں نے اس خطہ کی خوبصورتی کی وجہ سے دوبارہ سے آزاد کشمیر میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ پاکستان کے جج صاحبان کے علاوہ صوبائی چیف جسٹس صاحبان، گلگت بلتستان، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے اور پورے پاکستان سے وکلاء کی قیادت، بار کونسل کے وائس چئیرمین، سپریم کورٹ بار پاکستان کے صدر کے علاوہ صوبائی بار کے صدور اور وائس چئیرمین،لا آفیسرز اور اعلیٰ حکام نے اس تاریخٰ موقع پر شرکت کی جس پر میں سب کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بالخصوص چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ پاکستان کے جج صاحبان نے دیگر تمام صؤبائی و دیگر چیف جسٹس صاحبان کے ہمراہ اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری دعوت پر جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔۔ گولڈن جوبلی تقریبات میں ایک تاریخ رقم ہوئی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ججز اور وکلا کے لئے ایک جوڈیشل اکیڈمی کا قیام لازمی تقاضا ہے۔۔ ہم نے جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فورم سے متعدد بار اس جانب توجہ دلائی لیکن تا حال اکیڈمی کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔ اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



