مظفرآباد
شدید سردی‘ لوڈ شیڈنگ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مشکلات کا سامنا

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شدید سردی سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھاری بھرکم فیسیں لیکن بچوں کو گرم رکھنے کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے بچی سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں متعدد اداروں کے بچے بیمار ہو گئے والدین پریشانی کا شکار حکومت کی طرف سے تعطیلات میں بھی تاخیر کر دی گی جبکہ قبل ازیں 24دسمبر سے سردیوں کی تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے جس کی وجہ سے بچے پریشان کا شکار ہو گئے بچوں کے والدین نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سردی سے بچانے کے احکامات جاری کیے جائیں بچوں پر اس کا لوڈ نہ ڈالا جائے اورہیٹر کیلئے فیس لینے پر پابندی عائد کی جائے۔




