انجمن تاجران چناری بازار کے الیکشن آج ہونگے،تیاریاں مکمل

چناری(نمائندہ خصوصی)تمام تر انتظامات مکمل،سخت سیکورٹی میں آج 24 دسمبر کے روز انجمن تاجران چناری بازار کے الیکشن ریسٹ ہاؤس چناری میں منعقد ہوں گے،پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی،دونوں پینلز کے صدارتی امیدواروں میر خالد لطیف اور راجہ شہزاد گل کے انتخابی مہم کے اختتام سے قبل جیت کے الگ الگ دعوے۔کون ہو گا چناری کا سلطان،فیصلہ آج بدھ کے روز چناری بازار کے 469 تاجر ووٹ کی پرچی کے زریعے کریں گے چنار تاجر اتحاد،انجمن تاجران چناری کے صدارتی امیدوار پروفیسر میر خالد لطیف نے کہا ہے کہ چناری ایک مردم خیز علاقہ ہے،یہاں شعور رکھنے والے لوگ موجود ہیں،میں بیس سال سے چناری بازار کے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہوں،آج تک کسی بھی تاجر کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا نہ آئندہ کروں گا،ہمیشہ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر تاجروں کے ساتھ کھڑا رہا،آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار چنار تاجر اتحاد،انجمن تاجران چناری کے صدارتی امیدوار پروفیسر میر خالد لطیف نے انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل مشرف کیانی،شوکت عباسی،راجہ محمد صدیق اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ ہمارے پینل میں چناری سے ملحقہ تمام یونین کونسلوں،پاکستان سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی نمائندگی شامل ہے اور ہمارا پینل تمام برادریوں،علاقوں کا خوبصورت گلدستہ ہے،اس لیے یہ تاجروں کی نمائندگی کا حق رکھتا ہے،کامیابی کے بعد دیگر تاجروں کو مشاورتی کمیٹی میں شامل کریں گے،مخالفین کا یہ الزام کہ ہم تاجروں کو ووٹوں کی خاطر دھمکا اور حلف دے رہے ہیں،بلکل بے بنیاد الزام ہے،میں ایک شریف آدمی ہوں میں نے کبھی بھی کسی کو دھمکانے اور زیادتی کی بات نہیں کی، اس کا گواہ چناری کا ایک ایک تاجر ہے،کوئی اگر یہ ثابت کردے کہ چنار تاجر اتحاد کے کسی امیدوار نے ووٹوں کے لیے کسی تاجر کو دھمکایا یا حلف لیا تو میں اسی وقت الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردوں گا،ہم پر آتشزدگی متاثرین کے لیے چندہ لیکر غائب کرنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے،میں نے چندہ اپنے با اعتماد ساتھیوں سے لیا،مخالفین سے کوئی چندہ نہیں لیا،جن لوگوں نے مجھے چندہ دیا وہ حساب مانگھنے کا حق رکھتے ہیں، مخالفین کو یہ حق حاصل نہیں ہے،اللہ کے فضل وکرم سے ریکارڈ،ویڈیو ثبوت کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب ہر وقت دینے کو تیار ہوں،جو چندہ لیا وہ مستحقین تک پہنچایا،مخالفین شکست سامنے دیکھتے ہوئے بو کھلاہٹ کا شکار ہو کریہ الزام سٹیج پر لگا کر لوگوں کو ولولہ دلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں،مخالفین کا ایک بھی الزام کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،کوئی بھی مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،مجھ پر چناری کی بہتری کے لیے کچھ نہ کرنے کا بھی مخالفین نے بے بنیاد الزام لگایا،میں تاجروں اور عوام کے سامنے حقیقت رکھتا ہوں کہ ہم نے کچھ کیا یا نہیں کیا؟ تاجر،عوام خود فیصلہ کریں،ہمارے بزرگوں اور ہم نے اپنے،اپنے ادوار میں چناری کی تعمیر و ترقی میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی،پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہم نے گذشتہ حکومت میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ چناری بازار اور محلہ کو دلوایا،اللہ کے فضل و کرم سے آج وہ پانی ہر ایک دوکان،ہوٹل اور گھر، گھر پہنچ رہا ہے،شدید خشک سالی کے باوجود کبھی اہلیان چناری کو اس منصوبہ کے باعث پانی کی کمی نہیں ہوئی،لیکن آج تک مخالفین کو یہ نظر نہیں آیا کہ یہ پانچ کروڑ کا منصوبہ کیسے آیا اور اس کے لیے کس کی جہدوجہد شامل تھی،چناری کے اکثریتی علاقہ میں سیوریج لائن،پختہ راستوں کے منصوبے مکمل کروائے،جس سے قبل چناری گندگی اور کھنڈرات کا منظر پیش کرتا تھا،چناری کی مرکزیت کو مدنظر رکھتے ہوئے،تاجروں اور عوامی سہولت کی خاطر محکمہ برقیات کا سب ڈویژن بنوایا،نوے میں ہمارے بزرگوں اور ہم نے جہدوجہد کر کے انٹر کالج کی جگہ ڈگری کالج بنوایا،فاروق حیدر کے دور میں سائنس کلاسز کا آغاز کروایا،گرلز ہائی سکول کو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوایا،چناری بی ایچ یو کو آر ایچ سی کا درجہ دلوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ بدقسمتی سے محکمہ صحت کے رولز،اعتراض کے باعث نہ بن پایا،چناری ہسپتال کے لیے نئی ایمبولینس،ڈگری کالج چناری کے لیے دو بسیں،گیسٹ ہاؤس چناری کی عمارت کی تعمیر،پاور ہاؤس کھٹائی تا چناری بازار کے لیے دو کروڑ مالیت کا الگ بریکراور بازار میں 42 فٹ کے پول نصب کروائے،ڈگری کالج گراؤنڈ چناری میں تاجروں اور عوام علاقہ کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروایا،پھر بھی ہمارے مخالفین کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے،اور ہم پر الزام لگا رہے ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا،24 دسمبر کے روز چناری کے باجرت تاجر چنار کے پتہ پر مہر لگا چنار تاجر اتحاد کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں،ان شاء اللہ ہمارے پینل کا ہر ایک عہدیدار چناری کے ہر تاجر کے دفاع میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا جس جگہ چناری کے تاجروں کا پسینہ گرے گا وہاں چنار تاجر اتحاد کا ہر عہدیدار اپنا خون دینے سے بھی گریز نہیں کرے گا،منشور کے تمام نکات کو پورا کرنے میں کسی بھی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔۔




