مظفرآباد
وزیراعظم یوتھ لون پروگرام،14دنوں میں 13950فارم جمع
مظفرآباد(رپورٹ خبرنگارخصوصی)وزیراعظم آزاد کشمیر کے یوتھ لون پروگرام کے تحت قرضہ سکیم آزادکشمیر بھر سے 14دنوں میں آزادکشمیر بھر سے 13950سمال انڈسٹری کے دفاتر ز میں جمع کروائی گئی ہیں۔ آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن میں سمال انڈسٹریز کے دفاترز میں درخواستیں جمع کرانے کیلئے ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ مظفرآباد میں قرضہ فارم جمع کیے گئے ہیں۔ قرضہ فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر یوتھ لون پروگرام کے تحت جموں کشمیر بنک کے ذریعے نوجوانوں کو ایک لاکھ سے بیس لاکھ تک بلا سود قرضہ فراہم کیا جائیگا۔ ایک سے پانچ لاکھ روپے تک کی فیس 500روپے پانچ سے 10لاکھ روپے کی فیس 1000روپے اور 20لاکھ تک قرضہ فارم کی فیس 2ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس قرضہ پروگرام کے فارم کی فیس دو ہزار روپے رکھی گئی ہے۔



