مظفرآباد

دیوان کا وعدہ وفا،شاریاں ایک کلومیٹر لنک روڈ ری کنڈیشنگ کا آغاز

شاریاں (نمائندہ محاسب)وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا عوامی وعدہ وفاشاریاں کی ایک کلومیٹر لنک روڈ کی ریکنڈیشنگ کا باقاعدہ آغاز عوام علاقہ میں خوشی کی لہر، دعائے خیر کی تقریب، معیاری کام کی یقین دہانی وزیر تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے شاریاں کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ایک کلومیٹر لنک روڈ شاریاں کی ریکنڈیشنگ کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس کے حل پر خواجہ محمد اسماعیل،قاضی عزیز احمد،خواجہ شبیر احمد پیر زادہ ودیگر علاقہ مکینوں نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔ریکنڈیشنگ کے کام کا آغاز دعائے خیر سے کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹھیکیدار شان ڈار نے عوام علاقہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو دیرپا سہولت میسر آ سکے۔تقریب میں قاضی عبد اللطیف، قاضی محمد ممتاز، قاضی عزیز احمد، ملک رفیق اعوان، راجہ جنید خان، خواجہ ابرار احمد پیرزادہ، خواجہ منظور احمد، قاضی عبد الشکور، قاضی محمد نواز سمیت دیگر معززین اور عوام علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔شرکاء نے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی شاریاں سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ عوام نے کہا کہ لنک روڈ کی بہتری سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہو گی بلکہ علاقائی ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

Related Articles

Back to top button