نیلم سے مظفرآباد آنیوالی کوسٹر حادثے کا شکار 10مسافر زخمی

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)وادی نیلم شاردا سے مظفرآباد آنے والی کوسٹر کو شاہرائے نیلم چھلپانی کے مقام پر حادثہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سڑک پر ہی الٹ گئی 10 مسافر زخمی ہو گے حادثے کی اطلاع ملتے ہی تحصیل انتظامیہ پٹہکہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا حادثہ گاڑی کھٹارہ ہونے اور تیز رفتاری کے باعث ہوا اللہ نے مسافر کوسٹر کو بڑے حادثے سے بچا لیا تفصیلات کے مطابق وادی نیل شاردا سے مظفرآباد آنے والی کوسٹر نمبر 1406 کو کہوڑی پل کے قریب چھلپانی موڑ میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں دس کے قریب مسافر زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار پٹہکہ راجہ فرخ قدوس،نائب تحصیلدار انصیر علی مغل،ٹریفک پولیس کے آفیسران،تھانہ پولیس کہوڑی کی نفری اور ریسکیو 1122 اور ریسکیو جموں کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کے اہلکاران فوری جائے حادثہ پر پہنچ گے جنہوں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری سی ایم ایچ منتقل کر دیا حادثہ گاڑی کے کھٹارہ ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اکثر پرانی کوسٹریں اوور لوڈ کیساتھ تیز رفتاری سے چلتی ہیں جس کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر ہی الٹ گئی تاہم مسافر کوچ کسی بڑے حادثے سے بچ گئی،




