مظفرآباد

کارکن صفوں میں اتحاد برقرار، مجاہد اول کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔سردار عتیق

غازی آباد‘دھیرکوٹ(محاسب نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدرسردارعتیق احمدخان کادھیرکوٹ کادورہ۔جگہ جگہ شانداراستقبال کیاگیا،مختلف تقریبات میں شرکت۔گذشتہ روز صدرمسلم کانفرنس کی زیرصدارت مجاہداول ہاؤس غازی آبادمیں غربی باغ کے سینئرعہدیداران اورکارکنان کاجائزہ اجلاس۔آزادکشمیرکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت۔اجلا س میں اس بات کااعادہ کیاگیا کہ ریاست جموں وکشمیرمیں مسلم کانفرنس کاکوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔آزادکشمیرکایہ خطہ ہمارے بزرگوں نے ڈوگروں سے لڑ کرآزادکروایاہے۔پوری ریاست آزادجموں وکشمیرکی آزادی اورپاکستان کے ساتھ الحاق تک پرامن جدوجہدجاری رہے گی۔کارکنان،مسلم کانفرنس اورمضبوط اورفعال کرنے کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکریں۔یونین کونسل،وارڈز اورپولنگ سٹیشن کی سطح سے تنظیم سازی مکمل کریں۔مسلم کانفرنس نے مشکل حالات میں اعتمادکے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہنے والے تمام کارکنان اورعہدیداران مبارکبادکے مستحق ہیں۔مسلم کانفرنس ہمارے اصلاف کاورثہ ہے۔اس پرپہرہ دینے والے ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں۔مشکل دن چکے ہیں آنے والاکل اچھی نویدکے ساتھ طلوح ہوگا۔مسلم کانفرنس تمام برادریوں کاگلدستہ ہے۔ہم نے کبھی برادری کی سیاست نہیں کی۔

Related Articles

Back to top button