مظفرآباد

سردار مختار عباسی کا سیاسی گراف مزید بلند طارق آباد کی مغل برادری کا حمایت کا اعلان

مظفرآباد(محاسب نیوز)طارق آباد میں مقیم مغل برادری نے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے آرگنائزر اور حلقہ تین مظفرآباد سے امیدوار اسمبلی سردار مختار خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ آنے والے انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سردار مختار خان نے معروف سماجی شخصیت ہومیو ڈاکٹر محمد رفیق چغتائی کی رہائش گاہ اپر طارق آباد اور گردونواح کے عمائدین علاقہ، معززین اور نوجوانوں سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی مسائل، عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کی کمی، صحت، تعلیم، روزگار اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار مختار خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور محروم طبقات کے حقوق کی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ تین کے عوام کے مسائل ان کی اولین ترجیح ہیں اور منتخب ہو کر علاقہ کی پسماندگی دور کرنے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے عمائدین علاقہ کو یقین دہانی کروائی کہ طارق آباد کے اجتماعی مسائل، جن میں سڑکوں کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی، صحت و تعلیم کی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں، ان کے حل کیلئے وہ متعلقہ فورمز پر بھرپور آواز بلند کریں گے اور عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر مغل برادری کے نمائندگان اور عمائدین نے سردار مختار خان کی عوام دوست سیاست، ملنساری اور حلقے میں متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو نہ صرف مکمل حمایت فراہم کریں گے بلکہ انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس کے دوران باہمی اعتماد، اتحاد اور علاقائی ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button